ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / سسی کانت سینتھل کے استعفیٰ کے بعد جنوبی کینرا کی ڈپٹی کمشنر کے طور پر سندھو روپیش نے لیا چارج

سسی کانت سینتھل کے استعفیٰ کے بعد جنوبی کینرا کی ڈپٹی کمشنر کے طور پر سندھو روپیش نے لیا چارج

Sat, 07 Sep 2019 19:11:33    S.O. News Service

منگلورو7/ستمبر (ایس او نیوز)سسی کانت سینتھل آئی اے ایس نے اچانک اپنے عہدے سے استعفیٰ دے کر ایک دن پہلے سب کو حیران کردیا تھا۔ اب ان کی جگہ پرسندھو پی روپیش نے ضلع جنوبی کینرا کے نئے ڈپٹی کمشنر کے طورپر چارج لے لیا ہے۔ 

خیال رہے کہ سندھو روپیش اڈپی ضلع پنچایت میں سی ای او کے طور پر فرائض انجام دے رہی تھیں۔ 6ستمبر کو ریاستی حکومت نے ایک اعلان کے ذریعے سندھو کا تبادلہ ڈی سی کے طور پر منگلورو میں کردیا۔جنوبی کینر اکی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایم جے روپا نے نئے ڈپٹی کمشنر کا استقبال کیا۔اس موقع پر تحصیلدار گروپرساد اور ریجنل آفیسرروی چندرا نائک موجود تھے۔

 سندھو ضلع جنوبی کینرا کی ڈی سی کے طور پر چارج لینے والی دوسری خاتون آفیسر ہیں۔ اس سے قبل 1989میں رجنی سری کماراس ضلع کی ڈپٹی کمشنر رہ چکی ہیں۔اس بات ایک اور اتفاق یہ بھی ہوا ہے کہ ا س ضلع میں ڈی سی اور ایڈیشنل ڈی سی دونوں عہدوں پر خاتون افسران کا تقرر ہوا ہے۔


Share: